ہاسٹل میں چوہوں نے طالبات کو کاٹ کر زخمی کردیا

   

کاکتیہ یونیورسٹی میں تازہ واقعہ ۔ لڑکیوں میں تشویش اور خوف
حیدرآباد : /7 مارچ (سیاست نیوز) ہاسپٹلس کے بعد چوہے ہاسٹلس میں بھی طلبہ کو زخمی کرنے لگے ہیں ۔ ورنگل کاکتیہ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں طالبات دیر رات تک پڑھنے کے بعد تھک ہارکر کچھ دیر سوگئی تو چوہوں نے دو طالبات کے پیروں کو کاٹ لیا جس سے ان کے پیروں سے خون رسنے لگا اور وہ زخمی ہوگئی ۔ یہ واقعہ کاکتیہ یونیور سٹی گرلز ہاسٹل ڈی بلاک اڈمنسٹریشن شعبہ کے روم نمبر 7 میں پیش آیا جس سے دو طالبات زخمی ہوگئی ۔ علی الصبح 3 بجے یہ واقعہ پیش آیا ۔ علاج کیلئے متاثرہ طالبات ہنمکنڈہ کے خانگی ہاسپٹل پہونچی ۔ طالبات نے بتایا کہ ہاسٹل رومس اور آس پاس میں صفائی کا معقول انتظام نہیں ہے ۔ جس سے بڑی تعداد میں چوہے گھوم رہے ہیں ۔ ابھی تک اشیاء کو نقصان پہونچارہے تھے ۔ طالبات نے بتایا کہ چوہوں سے پریشانی کے بارے میں ہاسٹل کیرٹیکر اور عملے سے کئی مرتبہ شکایت کی گئی جس پر توجہ نہیں دی گئی ۔ طالبات نے تشویش کا اظہار کیا اس سے پہلے بھی چوہوں نے ایک اور طالبہ کو زخمی کردیا تھا ۔ ن