ہاسٹل کی عمارت سے گرنے پر نوجوان کی موت

   

حیدرآباد۔/21 فبروری، ( سیاست نیوز) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک نوجوان ہاسٹل کی عمارت سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔پولیس کے مطابق 28 سالہ شیوا جو طالب علم تھا اشوک نگر کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا جس کا تعلق اننت پور سے بتایا گیا ہے۔ شیوا جو ایم بی اے کا طالب علم تھا کل رات وہ ہاسٹل کی عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔