حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) کوٹھی ای این ٹی ہاسپٹل کے اسٹاف سے بدسلوکی اور دھمکانے والے نامعلوم شخص کے خلاف سلطان بازار پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چہارشنبہ کی دوپہر ایک نامعلوم شخص نے گورنمنٹ ای این ٹی ہاسپٹل میں داخل ہوکر وہاں کے سیکورٹی گارڈ سے بحث کی۔ اس حرکت کو دیکھ کر دواخانہ کے اسٹاف اور دیگر عملے نے اس پر اعتراض کیا جس کے نتیجہ میں نامعلوم شخص نے اسٹاف سے بدسلوکی کرتے ہوئے گالی گلوج کی۔ ای این ٹی ہاسپٹل کے آر ایم او ڈاکٹر پی جیہ منوری نے پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم شخص سچن خان عرف یسین خان ہوسکتا ہے۔ B