حیدرآباد ۔23 نومبر ( سیاست نیوز) بیوی کی غیر موجودگی میں مکان طلب کرنے والے ہاسپٹل ڈائرکٹر کے خلاف خاتون منیجر پولیس سے رجوع ہوگئی ۔ میڑچل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سواپنا نامی خاتون نے ہاسپٹل میں شوہر کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کردی ۔ ذرائع کے مطابق سواپنا میڑچل علاقہ میں واقع پرگیا ہاسپٹل میں بطور منیجر خدمات انجام دے رہی تھی ۔ اس خاتون نے ہاسپٹل کے ڈائرکٹر روی پر جنسی ہراسانی کی کوشش کا الزام لگایا ہے ۔ روی بیوی کی غیرموجودگی میں سواپنا کو اپنے مکان آنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور ہاسپٹل میں اپنے کیبن میں قابل اعتراض حرکتیں کرتا تھا ۔ سواپنا کو بار بار اپنے کیبن میں طلب کرتا تھا اور جب سواپنا ان کے کیبن میں داخل ہوتی تو وہ قابل اعتراض حرکتیں کرتا تھا اور اپنی پائیٹ کھلی چھوڑ دیا کرتا تھا ۔سواپنا سے روی مریضوں سے زیادہ رقم وصول کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈال رہا تھا ۔ ع