ہالینڈ پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام

   

دی ہیگ: دی ہیگ کی ایک عدالت نے جمعرات کو کہا کہ ایک ضلعی عدالت پیر کو ڈچ ریاست کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے لائے جانے والے مقدمہ کی سماعت کرے گی جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو F-35لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی برآمدگی نیدرلینڈز کو غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث بناتی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل اور آکسفیم کی نیدرلینڈز کی شاخوں سمیت تنظیموں کا کہنا ہے کہ “نیدرلینڈز جاری تنازعہ کے دوران اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے اسپیئر پارٹس کی کھیپ کی اجازت دے کر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر اور سنگین خلاف ورزیوں میں حصہ ڈال رہا ہے”۔دوسری طرف ڈچ وزیر دفاع نے ڈچ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ عدالتی کارروائی شروع ہونے سے پہلے کیس پر تبصرہ نہیں کریں گی۔