ہالینڈ کے اسکولوں میں سیل فون پر امتناع

   

ایمسٹرڈم : ہالینڈ میں مڈل اسکول اور ہائی اسکول کی کلاسوں میں سیل فون، ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا استعمال ممنوع کر دیا گیا ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ، وزارتِ تعلیم، ثقافت اور سائنس کے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کئے گئے فیصلے کی رْو سے مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے کمرہ جماعتوں میں سیل فون، ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا استعمال ممنوع کر دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “یہ فیصلہ، سیل فون کے استعمال کی وجہ سے طالبعلموں کی تعلیم کی طرف توجہ میں کمی اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمزوری پیدا ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فیصلہ ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا بھی احاطہ کرتا ہے”۔بیان کے مطابق وزیر تعلیم رابرٹ دیڑگراف نے کہا ہے کہ “اگرچہ سیل فونوں نے ہماری زندگی کے ہر شعبے کو اپنے اثر میں لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود اسکول کی کلاسوں میں ان کی موجودگی ضروری نہیں ہے۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ سیل فون طالبعلموں کی توجہ منتشر کرتے اور ان کی سیکھنے کی صلاحیت کو ضعیف کرتے ہیں۔ ہمیں ،اس صورتحال کے مقابل اپنے بچوں کی حفاظت کرنی چاہیے”۔مزید کہا گیا ہے کہ “اب کمرہ جماعت میں ٹک ٹاک سے ویڈیو دیکھنے ، ایک دوسرے کو پیغام بھیجنے یا پھراسنیپ چیٹ سے تصویریں شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم یہ فیصلہ یونیورسٹیوں کا احاطہ نہیں کرتا”۔