ہالی وڈ اداکاروں کی ہڑتال ٹل گئی

   

نیویارک : ہالی وڈ اداکاروں کی ہڑتال جولائی کے وسط تک ٹل گئی ہے جب کہ صف اول کی اداکاراؤں میرل اسٹریپ اور جینیفر لارنس نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کہانی کاروں کی تنظیم رائٹرز گلڈ پہلے ہی 2 مئی سے ہڑتال پر ہے، جب کہ اب اداکار یونین اور اسٹوڈیوز میں مذاکرات دو ہفتہ مزید جاری رکھنے پراتفاق ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق12 جولائی تک مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر ہڑتال کا خطرہ رہے گا، 2 مئی سے رائٹرز گلڈ کے 11ہزار 500 سے زائد ارکان ہڑتال پر ہیں۔رائٹرز گلڈ کی ہڑتال سے کئی فلم اور ٹی وی پروڈکشن یونٹ بند ہوچکے ہیں، رائٹرز گلڈ کیساتھ اداکاروں نے بھی ہڑتال کی تو ہالی وڈ کا کام مکمل ٹھپ ہوجائیگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اداکاروں کی یونین کے ارکان کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہے۔