ہانگ کانگ: معمر ترین پانڈا چل بسا

   

ہانگ کانگ : دنیا کا سب سے زیادہ عمر پانے والا پانڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ہانگ کانگ کے ایک تھیم پارک میں موجود این این نامی پانڈا کی طبعیت گزشتہ کچھ ہفتوں سے ناساز تھی،جس کی وجہ سے اس کی صحت روز بروز گرتی جا رہی تھی۔پارک کی انتظامیہ نے پانڈا کے مرنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری فیملی کا حصہ تھا اور پانڈا کا سیاحوں سے اچھا میل جول تھا۔این این کی ساتھی مادہ پانڈا جیا جیا کو بھی سب سے زیادہ عمر پانے والی مادہ پانڈا ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو 2016ء میں 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی، اس پانڈا جوڑی کا تحفہ ہانگ کانگ کو چینی حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا۔