ہانگ کانگ، 16 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ پولیس نے اتوار کی رات سڑکوں پر موجود مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور مرچي والے دھوئیں کا استعمال کیا ۔آر ٹی ایچ کے براڈکاسٹر سروس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لوگوں نے دیر رات مونگ کوک علاقے میں سڑکوں پر اترکر احتجاج شروع کر دیا ۔ پولیس نے اس پرامن ریلی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ان دونوں پر ہجوم کو اکسانے کا الزام ہے ۔ اس کے کچھ گھنٹوں کے بعد ہی پولیس نے سیاہ پرچم دکھایا اور آنسو گیس کا استعمال کر کے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ واضح ر ہے کہ ھانگ کانگ میں ہٹائے جا چکے حوالگی بل کے سلسلے میں جون سے مسلسل ریلیاں ہو رہی ہیں ۔ احتجاج کے دوران کئی مرتبہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں ۔ چین ہانگ کانگ میں جاری احتجاج کے لئے غیر ملکی مداخلت کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے ۔