ہانگ کانگ میں چینی قومی ترانے پر ووٹنگ، احتجاج شروع

   

ہانگ کانگ ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں قانون ساز کونسل کے جمہوریت نواز ممبران نے قومی ترانے سے متعلق قانون میں ترامیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ چین کے خصوصی انتظام والے علاقے میں اس مجوزہ قانون کے بارے میں حتمی ووٹنگ جمعرات کی شام تک متوقع ہے۔ نئے قانون کے مطابق تمام افراد اور اداروں کو لازمی قرار دیا جائے گا کہ وہ چینی قومی ترانے کا قطعی احترام کریں۔ ایسا نہ کرنے والے کو تین برس کی سزائے قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنائی جا سکیں گی۔