ہانگ کانگ میں ہندوستانی مسالوں کی فروخت پر پابندی

   

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں ہندوستانی مسالوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق ہندوستانی مسالوں میں مضر صحت اجزا کی شمولیت کاشبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی ہندوستانی مسالوں میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ کا اعلان کیا ہے۔ ہانگ کانگ نے دو ہندوستانی کمپنیوں کے مسالوں میں شامل کیمیائی اجزا کے مضرصحت ہونے کے سبب رواں ماہ فروخت معطل کردی تھی۔ ہانگ کانگ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کمپنیوں کیمسالوں میں شامل کیمیائی اجزا استعمال کے لیے موزوں نہیں، اس سیکینسر کا خطرہ ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مسالے مضرصحت کیمیائی اجزا کیسبب واپس بھیج دیئیتھے۔ ہندوستانیمسالہ ساز دونوں کمپنیوں نے اس رپورٹ پر ردعمل سیگریز کیا ہے۔