ہانگ کانگ ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کے ڈزنی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے خوف کے پیش نظر بحران اور ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے ۔ اس لئے وہ اپنے مہمانوں اور ارکان عملہ کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر ڈزنی لینڈ کے بند کرنے کا اعلان کرتا ہے ۔ یہ تفریح گاہ صورتحال معمول پر آجانے کے بعد دوبارہ کھولی جائے گی ۔ ڈزنی لینڈ ہانگ کانگ میں مقبول ترین تفریح گاہ سمجھا جاتاہے ۔