ہانگ کانگ کا احتجاج ،برطانیہ کے قونصل خانہ کی تائید

   

Ferty9 Clinic

ہانگ کانگ ۔ 15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں احتجاجی مظاہرین نے برطانوی قونصل خانہ ہانگ کانگ کے روبرو جلوس نکالا ، اس طرح انہوں نے بین الاقوامی سطح پر کئی ماہ سے جاری مہم برائے جمہوری اصلاحات میں شدت پیدا کردی ۔ وہ برطانوی قونصل خانہ کی تائید کررہے تھے ۔ احتجاجی برطانوی پرچم لہرا رہے تھے اور برطانیہ کا قومی گیت ’’ خدا ملیکہ کومحفوظ رکھے ‘‘ گارہے تھے ۔ احتجاجی مظاہروں کا آغاز گذشتہ جون کو ہوا تھا جب کہ ہانگ کانگ کے چین میں الحاق کا اکثریتی ووٹ کے ذریعہ فیصلہ کیا تھا ۔ حکومت نے جاریہ ماہ مسودہ قانون سے دستبرداری کا تیقن دیا تھا ۔