ہانگ کانگ ہوائی اڈے پر مظاہرہ کے دوران پانچ افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ہانگ کانگ 14 اگست (اسپوتنک) ہانگ کانگ میں پولیس نے ہوائی اڈے پر ایک مظاہرے کے دوران جارحانہ ہتھیار رکھنے اور اہلکاروں پر حملہ کرنے کے پیش نظر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔یہ اطلاع بدھ کے روز پولیس نے دی ہے ۔ پولیس نے بتایا ‘‘ہم نے ہوائی اڈے پر غیر قانونی طور پر جمع ہونے ، جارحانہ ہتھیار رکھنے ، پولیس افسران پر حملہ اور امن کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ’’۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ ہوائی اڈے پر احتجاج کی وجہ سے منگل کو دوسرے دن ہوائی سروس متاثر رہی۔ جمہوریت نواز حوالگی بل کی مخالفت میں دو مہینہ سے زائد وقت سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حالانکہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام اس بل کے ختم ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔دوسری طرف ہانگ کانگ کی ایک عدالت نے مظاہرین کو ہوائی اڈے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔یہ اطلاع دا ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں دی ہے ۔ اخبار کے مطابق عدالت نے یہ حکم منگل کو ہوائی اڈے پر مظاہرین کے جمع ہونے اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے واقعہ کے بعد دیاہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمہوریت حامیوں نے حوالگی بل کی مخالفت میں منگل کو ہوائی اڈے پر مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے دوسرے دن بھی فضائی سروس متاثر رہی۔ دوسری جانب حکومت نے ائرپورٹ پر کارکردگی اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔