نئی دہلی۔ ہندوستانی مردہاکی ٹیم کے کپتان من پریٹ سنگھ اورخاتون ٹیم کی کپتان رانی نے کہا ہے کہ ان کا واحد مقصد اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں میڈل حاصل کرنا ہے ۔ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیمیں طویل عرصے سے میدان سے باہر ہیں۔ مرد ٹیموں نے اپنا آخری بین الاقوامی مقابلہ فروری 2020 میںآسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جبکہ خاتون ٹیم نے آخری مرتبہ فروری2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا اس کے باوجود دونوں ٹیمیں2021 میں اولمپک سمیت اہم ٹورنمنٹس کے تعلق سے پرجوش ہیں۔ ٹوکیو اولمپک کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے2021 کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔