ہتک عزت مقدمہ میں نواب ملک کو ضمانت

   

ممبئی: مقامی عدالت نے آج این سی پی لیڈر نواب ملک کو بی جے پی لیڈر موہت کمبوج بھارتیہ کی جانب سے ان کے خلاف دائر کئے گئے ہتک عزت کے مقدمہ میں ضمانت دے دی۔ ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 15000 روپے کا ذاتی مچلکہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ نواب ملک نے الزام لگایا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے الزام عائد کیا تھا کہ 2 اکتوبر کو جب منشیات بیورو نے بحری جہاز پر منعقدہ منشیات کی پارٹی میں چھاپہ مارا تو اس وقت بی جے پی لیڑر کمبوج کا برادر نسبتی رشبھ سچدیوا بھی جہاز پر موجود تھا اور پارٹی میں شامل تھا لیکن اسے بی جے پی لیڈر کے اثر و رسوخ کی وجہ سے رہا کر دیا گیا۔