نئی دہلی۔17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئتراکو ہتک عزت کے ایک معاملہ میں ضمانت دے دی ہے ۔ یہ کیس زی میڈیا کارپوریشن کی جانب سے اُن کے خلاف درج کرائی تھی ۔ چیف ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وشال پہوجا نے20ہزار پر مشتمل شخصی مچلکہ پرانہیں ضمانت دے دی ہے وہ آج عدالت میں سمن کی تعمیل کرتے ہوئے حاضر تھیں ۔ ضمانت کے بعد ان کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ بادی النظر میں ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا ہے لہذا اس مقدمہ کو خارج کردیا جائے ۔