واشنگٹن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا دورہ ہندوستان اور دفاعی معاہدوں پر دستخط سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔ صدر امریکہ کو ہندوستان کے ساتھ تین بلین ڈالر کے ہتھیاروں فروخت کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنے کیلئے ہندوستان کو پارٹنر بنانا چاہئے تھا۔ ہم کو مل جھل کر فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے جنگلات اور درختوں کو بچانا ضروری ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے دورہ ہند کے دوران ہندوستان کے ساتھ کئے گئے تین بلین ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر تنقید کی۔