نئی دہلی: جھارکھنڈ میں تبریز نامی نوجوان پر ہجومی تشدد او رپولیس کی موجودگی میں ہوئی پٹائی او راس کے بعد پولیس کا اسے اسپتال لیجانے کے بجائے تھانہ لے جاکر وہاں بند کردینا اس تمام واقعہ کی جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔ جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اس پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہجومی تشدد ملک کے چہرے پر بد نماداغ ہیں۔
منگل کے روز مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء جھاکھنڈ کا ایک وفد تبریز انصاری کے گھر پہنچا۔ وفد نے مقتول کی بیوہ او ردیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے انہیں مالی تعاون بھی پیش کیا۔ اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کروانے کا تیقن دیا۔