خراب لوگوں کے تشدد افسوسناک نہیں ہے‘ اچھی لوگوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔
ہجومی تشدد‘ او راجتماعی عصمت ریزی کے واقعات کو سیاسی قتل قراردینا ضروری ہے۔
مذمت کی صورت نہیں ہے مگر تبریز کی موت پر وزیراعظم نے افسوس تک ظاہر نہیں کیا ہے۔
ولی رحمانی نے جنتر منتر پر تبریز انصاری کی ہجومی تشدد میں ہونے والی موت کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر مذمت کرنے سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے راہول گاندھی کے ٹوئٹ کا بھی حوالہ دیا اور کہاکہ راہول گاندھی نے ٹوئٹ تو کیامگر مسلمان لفظ کا استعمال کرنے سے گریز کیا۔
ولی رحمانی نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ راہول گاندھی کو مسلمان لفظ کے استعمال سے ہندو ووٹ کے گھٹ جانے کا ڈر ہے
جس کی وجہہ سے انہوں نے لفظ مسلمان کو استعمال کرنے سے احتیاط کیاہے۔پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں