ہجومی تشدد پر وزیراعظم کو مکتوب روانہ کرنا کیا غداری ہوگا؟ادور گوپال کرشنن‘ رام چند ر گوہا‘ منی رتنم اب غداروں کے زمرے میں شامل

,

   

مذکورہ ایف ائی آر جس میں شیام بنیگال‘ادور گوپال کرشنن‘ رام چند ر گوہا‘ منی رتنم‘ شوبھا مدگال‘ اپرنا سین‘ کونکانہ سین اور انوراگ کشیاپ کے علاوہ 49لوگوں کے نام شامل ہیں‘دراصل ایک شکایت کے ردعمل میں مظفر پور عدالت کی جانب سے دئے گئے احکامات کا نتیجہ ہے

نئی دہلی۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی49اہم شخصیتوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو ملک بھر میں ہورہے ہجومی تشدد پر لکھے گئے کھلے خط کو دوماہ کا عرصہ گذرنے کے بعد مذکورہ بہار پولیس نے لیٹر پر جن لوگوں کی دستخط ثبت ہے ان کے خلاف غداری‘ افرتفری اور امن کو درہم برہم کرنے کا مقدمہ درج کیاہے۔

مذکورہ ایف ائی آر جس میں شیام بنیگال‘ادور گوپال کرشنن‘ رام چند ر گوہا‘ منی رتنم‘ شوبھا مدگال‘ اپرنا سین‘ کونکانہ سین اور انوراگ کشیاپ کے علاوہ 49لوگوں کے نام شامل ہیں‘

دراصل ایک شکایت کے ردعمل میں مظفر پور عدالت کی جانب سے دئے گئے احکامات کا نتیجہ ہے۔

مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے مظفر پور کے چیف جوڈیثرنل مجسٹریٹ کی عدالت میں 27جولائی کے روز شکایت درج کراتے ہوئے یہ الزام لگایاتھا کہ مذکورہ اہم شخصیتیں ”وزیراعظم کے قابل تقلیدکارکردگی کو متاثر کرنے اور ملک کی شبہہ کو بگاڑنے“ کی کوشش کررہے ہیں اور اس کے علاوہ ”ان کا یہ کام علیحدگی پسند رحجان کی عکاسی کرتا ہے“

۔مظفر پور کی عدالت نے صدر پولیس اسٹیشن سے استفسار کیاتھا کہ18ستمبر کے روز ایف ائی آر درج کی جائے اور نومبر11تک پر رپورٹ داخل کرے۔

ایف ائی آر کے بعد کانگریس نے بہار حکومت کو نشانہ بناتے ہولے مبینہ طور پر کہاکہ ہندوستان ایک عامرانہ ریاست بنتا جارہا ہے۔

پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہاکہ ”ہر کوئی جانتا ہے کہ ملک میں کیا چل رہا ہے۔

یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ حقیقت یہ بھی ہے کہ ساری دنیا اس سے واقف ہے۔ ہم ایک عامرانہ ریاست کی سمت گامزن ہیں۔ یہ واضح ہے۔

کوئی بھی اگر وزیراعظم خلاف بولتا ہے اور کوئی بھی اگر حکومت کے خلاف سوال کھڑا کرتا ہے تو اس کو جیل میں ڈال دیاجارہا ہے‘ اس پر حملہ کیاجارہا ہے‘ میڈیاکو دبادیاگیاہے۔

ہر کوئی جانتا ہے‘ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے“۔ مذکورہ ایف ائی آر2اکٹوبر کے روز ائی پی س کی دفعات 124اے‘153 بی‘160‘290اور504کے تحت درج کی گئی تھی۔

معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سب انسپکٹر صدر پولیس اسٹیشن ہیرا رام پاسوان تفویض کی گئی تھی۔