ہجومی تشدد کیخلاف قانون سازی کرنے اشوک گہلوٹ کا فیصلہ

   

جئے پور 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے اسمبلی میں آج کہاکہ ریاستی حکومت نے خاندانی عزت کے نام پر قتل اور ہجومی تشدد میں ہلاکتوں کے واقعات کی سرکوبی کے لئے ایک قانون وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گہلوٹ نے ایوان میں بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ اعلان کیا۔