کلکتہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں موٹرسیکل چوری کے الزام میں ایک بیس سالہ نوجوان کو بے رحمی سے اتنا مارا گیا ہے کہ اس کی جان چلی گئی۔ اس کے حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملہ میں دو افراد کو حراست میں لی ہے۔ مالدہ ضلع کے پولیس سپرینڈنٹ الوک راجوریا نے بتایا کہ مالدہ ضلع کے بیش نب نگر بازاں میں ثناء اللہ نامی ایک بیس سالہ نوجوان کومقامی لوگوں نے مار مار کر شدید زخمی کردیا۔
اسے پہلے مقامی اسپتال میں شریک کروایا گیا تھا۔ لیکن معیاری علاج کے لئے کلکتہ کے ایک دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ ہجومی تشدد کے و ائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مالدہ کے سینئر ضلع پریشد چندنا سرکا ر نے کہا کہ اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ نہیں دیا جاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوس ناک ہے۔ مگر ثنا ء اللہ کا ماضی بہتر نہیں تھا وہ پہلے بھی مرتبہ چوری کے معاملہ پکڑا گیا تھا۔
چندنا سرکارنے کہا کہ متوفی کی اہلیہ مجھ سے ملاقا ت کی ہے او رہم انسانی بنیاد پر ان کی امداد کریں گے۔ ان کی ماں کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی شجاع خان چودھری اوردیگر کانگریسی لیڈروں کی کوششوں سے نعش کی تجہیز و تکفین کا عمل تکمیل میں لایا گیا۔