ہجومی تشدد کے نام پر ہندو ازم بدنام :بھاگوت

,

   

ناگپور ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندو مذہب اور کلچر کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ ہجومی تشدد اور گاؤ کشی کے خلاف ہنگاموں کے نام پر ہندوؤں کو بدنام کیا جارہا ہے ۔ اس سازش کے حصے کے طور پر بعض ریاستوں میں تبدیلی مذہب کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ بھاگوت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو کھلا مکتوب لکھتے ہوئے 49 شخصیتوں نے ملک بھر میں ہونے والے ہجومی تشدد واقعات پر تشویش ظاہر کی تھی ۔