’’ہجومی قتل‘‘ انجام دینے والے ملک دشمن اور دہشت گرد: ترنمول رکن پارلیمان نصر ت جہاں

,

   

کولکتہ ۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کہتی ہیں کہ رام کے نام کو بھی قتل کے جنون میں گھسیٹ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بعض سماجی گروپوں کے ارکان کی جانب سے انسانی زندگی کی اہمیت اور حفاظت کے بارے میں دیئے گئے بیان کی تعریف و تحسین کی ۔ اداکارہ سے سیاست داں بننے والی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے ’’ ہجومی قتل ‘‘ کے جرائم کرنے والوںکو’’ ملک کے دشمن اور دہشت گرد‘‘ قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ منافرت پر مبنی جرائم اور ہجومی قتل کے خلاف اپنی آواز بلند کریں جن میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2014ء اور 2019ء کے درمیان مسلمان ، دلت اور دیگر اقلیتو ں کے خلاف نفرت سے معمور واقعات میں شدید اضافہ کو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔