ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں کرانہ کی دکان میں چوری کے لیے جانے والے چور نے فون پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس سے مدد مانگ لی۔ ہجوم سے لاحق خطرے نے چور کو بے بس کر کے ایک غیر متوقع جگہ سے مدد مانگنے پر مجبور کر دیا۔ بنگلہ دیش میں ایک پیشہ ور چور نے غصہ سے بھرے مجمعے کے غیض وغضب سیبچنے کیلیے پہلے خود ہی پولیس کو کال کرکے اپنے جرم کی اطلاع دی اور پھر اپنی جان بچانے کے لیے مدد بھی طلب کر لی۔ بنگلہ دیش کے جنوبی شہر باریسال کی پولیس کے مطابق 40 سالہ یاسین خان علی الصبح شہر میں کرانہ کی ایک دکان میں گھسنے کے بعد وہاں سے چوری شدہ اشیا ء لے کر فرار ہونے والا ہی تھا کہ اسے محسوس ہوا کہ باہر اب اندھیرا نہیں رہا تھا اور لوگ نیند سے بیدار ہونے کے بعد مارکیٹ کی طرف آنا شروع ہو چکے تھے۔