ہجوم نے 60 گھنٹوں تک ہمیں اسکول میں بند رکھا

   

دہلی اسکول کے گارڈ نے فساد کے ہولناک واقعات بیان کئے
نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی دہلی میں ایک اسکول کے 2 ملازمین نے فسادکے دوران ہجوم کی جانب سے کی گئی کارروائیوں اور ظلم و زیادتیوں کی داستان سناتے ہوئے کہاکہ ہجوم نے انھیں اسکول کی عمارت کو باہر سے مقفل کردیا اور ان دونوں کو 60 گھنٹوں تک اسکول میں ہی بند رکھا۔ پولیس نے بعدازاں انھیں اسکول سے باہر نکالا۔ منوج اور راج کمار نامی دو گارڈس اسکول میں پھنس گئے تھے۔ ہجوم نے اِنھیں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ اسکول میں ہی بند کردیا۔ اِن لوگوں نے ہمیں دبوچا، مار پیٹ کی اور اسکول کے اندر ڈھکیل دیا۔ اِن لوگوں نے بچوں کو بھی مارا اور کھانے کی کوئی چیز نہیں چھوڑی۔ منوج نامی گارڈ نے فساد کے خوفناک واقعات کو یاد کرکے روتے ہوئے کہاکہ فسادیوں نے ہمیں ہرگز نہیں بخشا۔ ہم اِن سے منت کرتے رہے کہ ہمیں چھوڑ دیا جائے۔