ہرا مسالہ ران روسٹ

   

اجزا : ران آدھا کلو، لہسن، ادرک پیسٹ دوکھانے کے چمچے، تیل ایک چوتھائی کپ، ہرا مسالہ (کْٹا ہوا) چار کھانے کے چمچے، (ہرادھنیا، ہری مرچیں اور پودینہ)، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ پاوڈر ایکچائے کا چمچہ، ٹماٹر آدھا کلو، آلو (سلائس کاٹ لیں) آدھا کلو۔
ترکیب : ران میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چھوٹے مگر گہرے کٹس لگا کر اس پر لہسن پیسٹ ،ادرک پیسٹ، سیاہ مرچ پاوڈر اور کْٹا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر خوب اچھی طرح لگائیں۔بیکنگ ڈش میں کٹے ہوئے ٹماٹر رکھیں،اس پر آلورکھیں اور ان پر ران رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں180C پر رکھ کر1گھنٹے کے لئے روسٹ کریں۔اس کے بعد ران کو پلٹ دیں۔اوون ٹمپریچ کو کم کر کے 160C کر دیں اورران کے اچھی طرح گل جانے تک روسٹ کریں۔اب ران کو نکال کر المونیم فوائل میں لپیٹ کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔سرونگ ڈش میں بیک کے ہوئے آلو اور ٹماٹر رکھیں۔اس کے بعد ران کو المونیم فوائل سے نکال کر آلو اور ٹماٹر کے اوپر رکھ کر ٹماٹر کیچپ اور گارلک بریڈ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔