ہردوار دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر ہماچل حکومت کو سپریم کورٹ کی نوٹس

   

نئی دہلی: ہریدوار دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ہماچل حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو ہماچل پردیش میں منعقد ہونے والی دھرم سنسد پر روک لگانے کے لیے مقامی کلکٹر سے رجوع کرنے کی آزادی دی۔اتراکھنڈ حکومت کو بھی اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اب سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔ درخواست گزار کی طرف سے کپل سبل نے کہا کہ دھرم سنسد اتوار کو ہماچل میں ہونے والی ہے، اس پر بھی پابندی لگنی چاہئے۔