نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس کے بارے میں صحیح وقت پر عوام کو صحیح معلومات مہیا کروانے کے لیے منگل کے روز ‘کووِڈ انڈیا سیوا’ کا آغاذ کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کووِڈ-19 ‘وبا’ کی صورتحال میں ‘کووِڈ انڈیا سیوا’ کا آغاز کیا گیا۔ اس کے ذریعے لاکھوں ہندوستانیوں کے ساتھ کمیونکیشن کا براہ راست چینل قائم کرنے کے لیے ڈائیلاگ کا اسٹیج فراہم ہوگا۔ اس پہل سے ہی کووِڈ-19 کی وبا کے مشکل وقت میں شفاف ای۔گورنینس ڈلیوری کو اہل بنانے اور عوام کے سوالات کا جواب دینے کے قابل ہوا جا سکے گا۔ اس کے ذریعے سے عوام کورونا کے بارے میں صحیح وقت پر درست معملومات حاصل کر سکیں گے ۔