نارائن پیٹ 12؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی نارائن پیٹ آفس میں زیر التواء مقدمات پر جائزہ ایک میٹنگ طلب کی گئی ، مسٹر این لنگیا ڈی ایس پی نے ضلع کے افسران سے کہا کہ وہ ضلع میں جرائم پر قابو پانے پر توجہ دیں اور زیر التوا مقدمات کو جلد حل کریں۔ انہوں نے CI اور SI سے زیر التواء (زیر تفتیش) مقدمات میں سنگین اور غیر تحقیق مقدمات کے بارے میں انہوں نے تفصیلات دریافت کیں ،انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ تفتیش کیسے کی جائے اور غیر تفتیش مقدمات کے دوران کن عناصر کو مرتب کیا جائے۔ انویسٹی گیشن کی جائے اور کیسز کو پلان آف ایکشن اور ایس او پی کے مطابق حل کیا جائے۔ مقدمات میں سزاؤں کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔ ہر معاملے میں معیاری تفتیش ہونی چاہیے۔ تحقیقات مکمل شفاف طریقے سے کی جائیں۔ مقدمہ کے اندراج سے لے کر چارج شیٹ تک ہر معاملے کی مکمل چھان بین اور اسے حتمی شکل دی جائے۔ ریت کی غیر قانونی نقل و حمل، گانجہ، گٹکا اور پوکر کا خصوصی معائنہ کیا جائے اور اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ FOXO، SC، ST، اور Grave معاملوں کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں اور 60 دنوں کے اندر عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جائے۔ اس میں تجویز دی گئی کہ ہر افسر کو تفتیش اور اسٹیشن مینجمنٹ سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے اور ہر روز آن لائن مقدمات درج کیے جائیں۔ تجویز دی گئی کہ کیسز کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جائے اور کیس کو حتمی شکل دی جائے۔ کہا گیا کہ طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کو جلد بند کیا جائے۔ یہ تجویز کیا گیا کہ لوگوں کو سائبر کرائمز، منشیات اور گانجہ جیسے سماجی مسائل سے آگاہ کیا جائے۔ اس پروگرام میں کوسگی سی آئی سیدو، ایس آئی وجے کمار، بالاراجو، اور اسٹیشن رائٹرز نے حصہ لیا۔