نئی دہلی۔آج تک ایکسیس مائی انڈیا کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایکزٹ پول کے نتائج کے مطابق منوہر لال کھٹر حکومت کے لئے خراب نیوز نکل کر سامنے آرہی ہے کیونکہ ہریانہ کے اسمبلی الیکشن میں مذکورہ ایکزٹ نے بی جے پی او رکانگریس کے درمیان میں سخت مقابلہ دیکھایا گیاہے
ایکزٹ پول کے نتائج
مذکورہ ایکزٹ پولیس میں اس بات کا اشارہ پیش کیاگیا ہے کہ ہریانہ اسمبلی کی90ممبرس میں بی جے پی ممکن ہے 32-44سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ پچھلے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو 47سیٹیں ملی تھیں۔
ریاستی اسمبلی میں اکثریت کے جادوئی تعداد 45ہے۔اس ایکزٹ پول میں جاننیا جنتا پارٹی جو دشنت کمار کی ہے اس کو کنگ میکر کے طور پر پیش کیا ہے۔
مذکورہ پارٹی کو 6-10سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔ پیرکے روز الیکشن ہوا ہے جبکہ نتائج 24اکٹوبر کے روز جاری کئے جائیں گے
آج تک انڈیاایکسیس مائی انڈیا ایکزٹ پول
اس ایکزٹ پول میں کانگریس کو 32-42سیٹوں پر جیت دیکھائی جارہی ہے۔
اس بات کو تسلیم بھی کیاجاسکتا ہے کیونکہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ووٹوں کی تقسیم 33اور32 فیصد بالترتیب رہی ہے۔
سال2014کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کو 15جبکہ انڈین نیشنل لوک دل کو19‘ ہریانہ جن ہت پارٹی کو دو اور سات آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی تھی