گروگرام (ہریانہ): بیرونی ملک کی باشندہ کی مبینہ عصمت ریزی کرنے پر دو فراد کو گرفتا رکرلیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا۔ ملزمین کی شناخت کاس گنج کے صدام اور آگرہ کے سنتوش کے حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ جمعرات کی رات وہ سہارا علاقہ سے درونچریا میٹرو اسٹیشن کیلئے آٹو رکشا حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی آٹو ڈرائیو ر اور اس کا ایک ساتھی نے اسے میٹرو اسٹیشن چھوڑنے کے بجائے شیٹلا کالونی لے گئے جہاں ان دونوں میں میرے ساتھ مبینہ عصمت ریزی کی۔ متاثرہ خاتون سیکٹر 5پولیس اسٹیشن گروگرام میں جمعہ کے روز شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔