ہریانہ سے لوٹے تبلیغی جماعت کے 6 ارکان قرنطینہ

   

جگدل پور،17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے بستر ضلع انتظامیہ نے ہریانہ سے لوٹے چھ جماعتیوں کو آج کرپاوڑ گاؤں میں قرنطینہ کردیا۔ان کی طبی جانچ اور دیگر رسومات پوری کی جارہی ہیں۔ان کے ساتھ دو دیگر افراد بھی تھے جو اپنے آبائی گاؤں اترپردیش جاچکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اترپردیش لوٹنے والے لوگوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جارہی ہے ،تاکہ وہاں کے انتظامیہ کو مطلع کرایا جاسکے ۔ذرائع نے کہا کہ ہریانہ سے 8 لوگ لوٹ کر ضلع کے بھان پوری میں ایک گھر میں رہ رہے تھے ۔ان کے دوساتھی اترپردیش جاچکے ہیں۔ان لوگوں کا دعوی ہے کہ وہ ہریانہ میں 14 دن قرنطینہ میں رہ چکے ہیں۔لیکن ریڈ زون سے آنے کی وجہ سے انتظامیہ کوئی جوکھم نہیں لینا چاہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں قرنطینہ سینٹر میں رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ان سے پوچھ تاچھ کی بنیادپر دو دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاص کی جارہی ہے ۔