ہریانہ: طالبات کو ہراساں کرنے والے پرنسپل کی برطرفی

   

چنڈی گڑھ: جیند ضلع کے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول فارگرلز کے پرنسپل کی جانب سے طالبات کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے منگل کو پرنسپل کرتار سنگھ کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ کی جانب سے پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔ اسکول کی 50 سے زائد طالبات نے اپنے پرنسپل پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 311 (بی) کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں یہ کارروائی کی ہے۔