ہریانہ میں زلزلہ کے جھٹکے

   

نئی دہلی، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے ضلع جھجھر میں چہارشنبہ کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 11 بج کر 37 منٹ پر آئے زلزلہ کی شدت ریکٹرا سکیل پر 3.0ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ کا مرکز28.7ڈگری شمالی طول البلد اور76.7ڈگرکی مشرقی طول البلد میں زمین سے پانچ کلومیٹر کے گھرائی میں واقع تھا۔زلزلہ سے کسی جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔