ہریانہ میں سڑک حادثہ‘ 4 دوست ہلاک، ایک کی آج شادی طے تھی

   

سونی پت، 8 نومبر (یو این آئی) ہریانہ کے ضلع سونی پت میں برودا سے ہریدوار جا رہے چار دوستوں کی کار جمعہ کی دیر رات حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں چاروں ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ڈرائیور اسے کنٹرول نہیں کر سکا۔ نتیجتاً سوئفٹ کار ایک ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے کینٹر سے جا ٹکرائی ۔ مہلوکین میں ایک نوجوان کی شادی 9 نومبر کو ہونی تھی جبکہ ایک اور نوجوان کی چار دسمبر کو شادی طے تھی۔
چاروں میں سے تین اپنے اہل خانہ کے اکلوتے بیٹے تھے ۔ چاروں نے اچانک گنگا اسنان کا پلان بنایا اور کار میں سوار ہو کر روانہ ہوئے تھے ۔