ہریانہ میں موب لنچنگ: مہلوک صابر ملک کی بیوہ کو بنگال حکومت نے دی نوکری

   

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے کل ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی بیوہ کو نوکری فراہم کی ہے۔ صابر ملک کا 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ چیف منسٹرممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا جو اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ ریاستی سیکرٹریٹ آئی تھیں۔ صابر ملک کو ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں گئو رکشکوں نے گائے کے گوشت کے نام پر موب لنچنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ ترنمول کی جانب سے پارٹی کے لوک سبھا ایم پی سمیر الاسلام نے متاثرہ خاندان کے ارکان سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ذرائع کے مطابق شکیلہ سردار کو محکمہ لینڈ اینڈ لینڈ ریفارمز میں ایک سال کے لیے کنٹریکٹ پر تعیناتی دی گئی ہے۔ ایک سال کے بعد انہیں گروپ ڈی اسٹاف کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ نوکری کی پیشکش متاثرہ کے خاندان کو پہلے سے دیے گئے 3 لاکھ روپے کے معاوضے کے علاوہ ہے۔