ہریانہ چیف منسٹر کھٹر نے کشمیری عورتوں پر متنازعہ بیان دیا

,

   

Ferty9 Clinic

ریاستی سطح کی تقریب کے دوران کئے گئے تبصرہ نے تنازعہ کھڑا کردیا

چندی گڑھ۔ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھٹر یہ تبصرہ کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا کہ دستور سے ارٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد وہ کشمیر سے شادی کے لئے لڑکیاں لائیں گے۔

چیف منسٹر نے فتح آباد میں مہارشی بھاگیرت جیانتی سمارہ کے دوران ریاستی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی۔

مسٹر کھٹر جوبیٹی بچاؤ بیٹی بڑھاؤ مہم کی ہریانی میں کامیابی پر خطاب کررہے تھے نے کہاکہ ”ہمارے منسٹر او پی دھانکر اکثر کہتے تھے کہ وہ بہار سے بہوئیں لائیں گے۔

ان دنون لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب کشمیر کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور اب ہم کشمیر سے لڑکیاں لائیں گے“۔

مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ”ہریانہ لڑکیوں کی پیدائش میں کمی کی وجہہ سے بدنام ہے۔

مذکورہ حکومت نے بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ مہم کی شروعات کی ہے‘ جس کی وجہہ سے ہر ایک ہزار لڑکوں پر لڑکیوں کی پیدائش میں 855سے933تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ہم اس نمبر کو ایک ہزار تک لے کر جائیں گے“