سرسہ : ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ایلن آباد ضمنی انتخابات کیلئے کمرکس لیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت سے ہرطبقہ پریشان ہے اور کانگریس کی جانب دیکھ رہا ہے جس سے واضح ہوگیا ہے کہ آئندہ حکومت کانگریس کی ہوگی ۔ کماری شیلجا آج ایلن آباد کے دوروزہ دورے کے موقع پر چاہروالا، شاہ پوریا، کاگدانا میں اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کسان تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نے واضح کردیا کہ پارٹی اقتدارمیں آنے پر تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کردیا جائیگا۔ انہوں نے آئی این ایل جنرل سکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات مسلط کیاگیاالیکشن ہے ۔ ابھے چوٹالہ کو ایلن آباد اسمبلی حلقہ کے عوام نے نمائندہ بناکر بھیجا۔ ایسی حالت میں ان کو چاہیے تھا کہ استعفیٰ دینے کے بجائے اسمبلی میں کسان کی لڑائی لڑتے لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کی بقا اور فائدے کیلئے ایک ڈھونگ رچاہے ۔