٭ پردیپ سنگھ کو آج پورا ملک جان رہا ہے چونکہ انہوں نے یو پی ایس سی سیول سرویس امتحان 2019ء میں ملک گیر سطح پر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ پردیپ سنگھ کا تعلق ہریانہ کے سونی پت ضلع سے ہے۔ پردیپ 2019ء بیاچ آئی آر ایس 2019ء بیاچ کے آفیسر ہیں۔ ان کے والد سکھبیر سنگھ کسان ہیں اور ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ انہوں نے اپنے آبائی مقام ہریانہ کو ہی ملازمت کیلئے منتخب کیا ہے۔