ہریتا ہرم پروگرام کے دوران ہر جمعہ گرین فرائی ڈے منانے کے ٹی راما راؤ کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت اس مہینے کی 20 تاریخ سے شروع کئے جارہے ہریتا ہرم پروگرام کے دوران ہر جمعہ گرین فرائی ڈے کی حیثیت سے منائے گی۔ ٹاؤنس کو سرسبز و شاداب بنانے ہریتا ہرم پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ وزیر شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے شہر میں کھلے مقامات پر درخت لگانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور ہر میونسپلٹی میں ٹری پارکس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔