ہریتک روشن کا شاہ رخ خان کےساتھ کام کرنے سے انکار

   

ممبئی ۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور ہریتک روشن کے مداحوں کیلئے یہ خبر مایوس کن ہے کہ وہ اپنے من پسند اسٹارز کو ایک ساتھ اسکرین پر نہیں دیکھ سکیں گے۔ پہلے بالی ووڈ سے یہ خبریں آئی تھیں کہ ہریتک روشن یش راج بینر کی اسپائی یونیورس کا حصہ بنیں گے، جو شاہ رخ خان کی پٹھان کے ساتھ ہوگی۔ پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پٹھان میں سلمان خان اور ہریتک روشن کے کیمیوز بنائیں گے اور پٹھان-ٹائیگر۔ وار کو ملا کر ایک جاسوس کائنات اسپائی یونیورس بنائیں گے۔ان خبروں سے مداح پرجوش ہوگئے لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اطلاعات ہیں کہ ہریتک روشن نے آدتیہ چوپڑا کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔بالی ووڈخبری کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن فلم پٹھان کا حصہ نہیں ہیں۔آدتیہ چوپڑا نے انہیں پٹھان میں کیمیو کی پیشکش کی لیکن ہریتک روشن نے اسے ٹھکرا دیا۔ فلم پٹھان تقریباً مکمل ہو چکی ہے جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ہریتک روشن نے اس پیشکش کو کیوں ٹھکرا دیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریتک روشن نے سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں کیمیو کرنے کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔ پٹھان کے بعدآدتیہ چوپڑا نے ہریتک روشن کو ٹائیگر 3 کی پیشکش کی تھی جسے وار کے مشہور اداکار نے قبول نہیں کیا ہے۔فلم کے قریبی ذرائع نے میڈیا سے کہا ہے کہ آدتیہ چوپڑا نے ہریتک روشن کے سامنے پٹھان اور ٹائیگر 3 میں کامیو کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اداکار نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ یش راج بینر کی اسپائی یونیورس میں ابھی تک صرف سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار ہیں۔ ہریتک روشن کی وار ایک الگ فرنچائز ہوگی، جس کا سیکوئل 2-3 سال بعد شروع ہوگا۔یادر رہے کہ اس قبل ہریتک روشن اور شاہ رخ خان نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں امیتابھ بچن اور جیہ بچن نے بھی مرکزی کردار ادار کئے تھے ۔