سہارنپور ؍ ہریدوار ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترکھنڈ کے ہریدوار ضلع میں ایک موضع کے اندر زہریلی شراب پینے کے بعد 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مہلوکین نے جمعرات کی شام یہ شراب پی تھی۔ 16 افراد اتراکھنڈ کے بالاپور موضع میں فوت ہوگئے جبکہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں دیگر 18 افراد فوت ہوگئے۔ یہ افراد آخری رسومات میں شریک ہونے کے بعد گھر واپس ہوکر شراب پئے تھے۔ کچھ لوگوں نے شمشان گھاٹ میں سربراہ کردہ شراب اپنے گھر بھی لائے تھے۔ گھر والوں نے بھی یہ شراب پی اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔یو پی کے کشائی نگر ضلع میں گذشتہ تین دنوں سے اسی طرح کے واقعہ میں دیگر 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔