ہریش راؤ نے شجرکاری کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کو آکسیجن کا انتظام کرنے پر زور دیا

   

نکلس روڈ پر 12 ویں گرانڈ نرسری میلہ کا افتتاح ، ملک بھر کے 140 سے زائد اسٹالس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راو نے شجرکاری کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کو آکسیجن فراہم کرنے کے ٹھوس اقدامات کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ حیدرآباد کے نکلس روڈ پر 12 ویں گرانڈ نرسری میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نرسری میلہ 22 اگست تک جاری رہے گا ۔ ہریش راؤ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں جن کی موت واقع ہوگئی ہے ان کی یادوں کو زندہ رکھنے کے لیے ان کے نام سے شجرکاری کرنے پر زور دیا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس میلہ میں ملک بھر سے 140 سے زائد اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔ شہر کے عوام کے لیے یہ بہترین موقع ہے ۔ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیے ۔ ہوم گارڈنس ، ٹریس گارڈن ، ورٹیکل گارڈن اور کچن گارڈن کا اہتمام کرلینے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ نرسری میلہ میں تمام اقسام کے پودے موجود ہے ۔ اس طرح کے میلوں سے شہروں ، ٹاونس اور دیہی علاقوں میں سرسبز و شادابی میں اضافہ ہوگا ۔ اس سے ماحولیات کا بھی تحفظ ہوگا ۔ تلنگانہ حکومت بھی نرسریز کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ ماضی میں نرسریز کے بارے میں عوام کو معلومات کم تھے ۔ تمام اقسام کے پودے نرسری میں موجود ہے ۔ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل ہر اسمبلی حلقہ میں ایک بھی نرسری نہیں ہوا کرتی تھی ۔ ماضی کے حکمران ایک پودا لگا کر صرف تصویر کشی کیا کرتے تھے ۔ تاہم علحدہ تلنگانہ ریاست میں چیف منسٹر کے سی آر شجرکاری کو کافی اہمیت دے رہے ہیں ۔ ریاست کے 12,751 گاوں میں نرسریز قائم کئے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں اتنے بڑے پیمانے پر کہیں بھی نرسریز قائم نہیں کئے گئے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے موقع پر سرسبز و شاداب 24 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 33 فیصد تک پہونچ گیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے اس کا انکشاف کیا ہے ۔۔ ن