ہر بار جب کسی کو بچایا گیا میں سمجھا میرا بیٹا ہے : متوفی امیت بالیان کے والد کا بیان

   

نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے اور اس کے انہدام میں فوت ہونے والے فائر عملہ کے رکن امیت بالیان کے والد کا کہنا ہے کہ جب کبھی عمارت سے کسی کو نکالا جا رہا تھا میں سمجھ رہا تھا کہ یہ میرا بیٹا ہے ۔ اس شخص نے کئی گھنٹوں تک فیکٹری کے باہر اپنے بیٹے کا انتظار کیا ۔ بالآخر اس کا پتہ چلا تو وہ بیہوش تھا ‘ اسکے سر اور ناک سے خون بہہ رہا تھا ۔