ہر دس سال میں آدھار بائیو میٹرکس اپ ڈیٹ کریں

   


حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) آدھار کسٹوڈیئن، یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (UIDAI) کی جانب سے عوام کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ہر دس سال میں ان کے بائیومیٹرک ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اب 5 اور 15 سال کی عمر کے بعد بچوں کو آدھار کیلئے ان کے بائیومیٹرکس کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’UIDAI کی جانب سے دس سال میں ایک مرتبہ ان کے بائیو میٹرکس‘‘ ڈیموگرافکس وغیرہ کو اپ ڈیٹ کرنے عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی‘‘۔ وقت کے ساتھ ی ہ عوام پر آدھار اپ ڈیٹ کرنے کیلئے زور دے گی، جب کسی شخص کی عمر 70 سال سے زائد ہوجائے تو اس کی ضرورت نہیں ہوگی‘‘۔