نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں 34 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 2024 تک ہر ریاست میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ نے سورج کُنڈ، ہریانہ میں ریاستی وزرائے داخلہ کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔