بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ باصلاحیت اور بہترین کام کے لئے ریاست کے پانچ طلبہ کو ہر سال نیتاجی سبھاش چندر بوس پراکرم انعام سے نوازا جائے گا۔ چوہان نے یہ اعلان سرکاری سبھاش اتکرشٹ سینئر سیکنڈری اسکول بھوپال میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر ان کے مجسمے پر پھولوں کے ہار چڑھانے کے بعد کیا۔ انہوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی پر ان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لئے نیتاجی نے غیرملک جاکر آزاد ہند فوج تشکیل دی تھی۔