ہر عمر کے افراد کو مفت کورونا ٹیکہ کے فیصلے کا خیر مقدم ‘ کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و ورکنگ صدر ٹی آر ایس مسٹر کے ٹی راما راو نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے ریاست کے تمام شہریوں کو مفت کورونا ٹیکہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کورونا کی وباء سے مقابلہ میں مدد مل سکتی ہے ۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں۔ حکومت اس سے نمٹنے کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچنے احتیاط کو ترجیح دیں۔